مظفر گڑھ،04 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اوراسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگرنے مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگ پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کا عملہ کام کر رہا ہے،دریائے چناب میں اس وقت 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے،ایک دو دن میں دریا میں پانی کی سطح میں کمی شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 10 سے 12 گھروں کو سیلابی پانی سے جزوی نقصان پہنچا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔