سکھر؛ پی ایم ایل (ف) کے زیر اہتمام کشمیر زندہ باد ریلی ، شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

20

سکھر،05اگست(اے پی پی):پی ایم ایل (ف) کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا اور بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر اخوت نگر سوسائٹی سے کشمیر زندہ باد ، پاک افواج زندہ باد ریلی نکالی اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

ریلی کی قیادت پی ایم ایل ف کے فقیر عنایت ، بچل مہر ، اسماعیل مہر ، ارباز عباسی و دیگر کررہے تھے۔ اس موقع رہنماوں کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو بھارت نے کشمیریوں کی خود مختاری پر ڈاکہ ڈالا ہم کسی بھی صورت میں کشمیر کی آزادی کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے  کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ ضرور بنے گا۔