مظفرگڑھ،06اگست(اے پی پی): موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی پولیس کی طرف سے ایس پی انویسٹیگیشن تنویر احمد کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ،ایلیٹ فورس ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ پولیس شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہر میں دفعہ 144 نافذ ہو چکا ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔