اسلام آباد،07اگست(اے پی پی):عمان کے چیف آف اسٹاف آرمڈ فورسز وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
دونوں سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔











