قصور,09 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر قصور میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مصالحہ جات بنانیوالی فیکٹری کیخلاف کارروائی کی،ملاوٹ شدہ مصالحہ جات ضبط، مالک کیخلاف ایف آئی آردرج کر لی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصورکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور راؤ عبیدالرحمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے نیو سٹی قصور میں مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40کلو مرچ مصالحہ، 40کلو ہلدی، 1800کلو پسی ہوئی مکئی اور 25کلو غیر معیاری کھلے رنگ کو موقع سے برآمد کر کے ضبط کر لیا اور مالک کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے اور موقع پر موجود ایک شخص کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے۔ فیکٹری میں چاولوں کے بھوسے کو رنگ کر کہ ملاوٹ شدہ ہلدی اور مرچیں تیار کی جا رہی تھی۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کیخلاف ورزی کرنے پر فیکٹر ی کو فوری طور پر کام سے بھی روک دیا گیا ہے۔