لاہور، 10اگست(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں تشدد کا شکار بچی رضوانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی عیادت کی اور اس کی خیریت دریافت کی ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بچی رضوانہ صحت یاب ہورہی ہے اور طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بچی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی خالہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا ۔ انھوں نے کہا کہ بچی رضوانہ سے ملنے جلد دوبارہ آؤں گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیں اورڈاکٹرز کو علاج معالجہ کے حوالے سے ہدایات دیں۔