بدین؛14 اگست کو تاریخی جشن آزادی منانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں،اے ڈی سی نجیب الرحمان جمالی

12

بدین،10اگست(اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو تاریخی جشن آزادی منانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، جشن آزادی کی مرکزی تقریب جم خانہ بدین میں منعقد کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کے لیے دربار ہال میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی نے کہا کہ تمام محکمے 14 اگست پر قومی پرچم کشائی تقریب میں موجود رہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنی اپنی تحصیل میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کریں۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جشن آزادی کے انتظامات کے سلسلہ میں 13 اگست کو رپورٹ بھی پیش کریں۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نجیب الرحمان جمالی نے محکمہ تعلیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں تقریروں کے مقابلے کرائے جائیں تاکہ ہمارے نوجوان نسل کو آزادی کی اہمیت کے متعلق معلومات حاصل ہو سکے۔انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں شہر کے روڈ راستوں کو صاف رکھا جائے اور عمارتوں پر چراغاں کیا جائے۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو وقار احمد کلوڑ ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد حنیف ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکنڈری اللہ ڈنو ملاح ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری محمد صالح کوریجو ،ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی بشیر احمد عباسی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر سرفراز سمون ،اے ایس پی پولیس فہد ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر امتياز علی بھٹو ،چیف افسر ڈسٹرکٹ کونسل اشوک کمار،ڈسٹرکٹ افسر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد جمن چانڈیو ،سورمی ستھ کی رہنما عابدہ سمون ،ایل آر ایچ ڈی پی  کے ساون خاصخیلی ،تمام تصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز ،مختیارزاور تمام متعلقہ محکموں کے افسران سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔