پی این سی اے میں یوم آزادی کے موقع پر شاندار ثقافتی شو، نمائش کا انعقاد

10

اسلام آباد،13اگست  (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)  میں 14 اگست ، یوم آزادی کے حوالے سے  عظیم الشان ثقافتی شو منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے نامور فنکاروں نے   اپنے فن کا مظاہرہ  کیا جبکہ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ، پی این سی اے شو میں لوک اور علاقائی رقص بھی پیش  کیا گیا۔