جشن یوم آزادی ؛ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کا پولیس لائنز پشاور کا دورہ

9

پشاور، 14اگست(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے جشن آزادی کے سلسلے میں پولیس لائنز پشاور کا دورہ کیا۔وزیر اعلی محمد اعظم خان نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار پر گلدستہ رکھا۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے  فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈاپور اور دیگر حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔