ملتان ؛ یوم آزادی کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب

10

ملتان ،14 آگست (اے پی پی ):یوم آزادی کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے  خصوصی طور پر شرکت کی اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور ہم سب کو مل کر اس کی حفاظت کرنی ہوگی ، ہمیں امید ہے کہ ہماری نئی نسل ملک پاک کی آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کی امنگوں کو کسی صورت مانند نہیں پڑنے دے گی.

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان کا کہنا تھا  کہ  14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور پاکستان کا قیام ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے بحیثیت قوم افرادی اور اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔ ہماری دعا ہے کہ پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔

ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ساؤتھ پنجاب مزمل بشیر ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی ، پروفیسر، پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود ،پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی, ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، اے ایم ایس ڈاکٹر علی مہدی اور نرسنگ سپرنٹینڈنٹ میڈم سلمہ پروین سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران ، انتظامی افسران، ڈاکٹرز اور نرسسز کی کثیر تعداد نے یوم آزادی کی اس تقریب میں شرکت کی۔