یوم آزادی ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرچم کشائی تقریب، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قومی پرچم لہرایا

11

اسلام آباد،14اگست(اے پی پی): اسلام آباد ہائیکورٹ میں  76 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بھی شرکت کی۔اس موقع پراسلام آباد پولیس کے دستہ نے سلامی دی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے نمائندوں اور وکلا برادری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔