ڈیرہ بگٹی،14 اگست(اے پی پی):گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ بگٹی میں یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد تھے۔
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد اردو، انگریزی تقاریر ، ملی نغموں اور ٹیبلو کا مقابلہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے سے طالباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنراظہر شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے اجداد نے قربانیاں دے کر حاصل کیا، آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ہماری سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے،مضبوط فوج پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔
پروگرام کے آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے سکول کے ہیڈ ماسٹر اور ان کے سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ۔