اسلام آباد،15اگست (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔گورنر سندھ نے وزیرِاعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سینیٹر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔











