دریاخان، 17اگست (اے پی پی): ملکی امن و عامہ کی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او بھکر حافظ محمد نوید قریشی کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل دریاخان اللہ نواز خان احمد خیل کی سربراہی میں اسٹیشن ہاوس آفیسر پی ایس سٹی انسپکٹر ملک طارق اعوان اور انکی ٹیم اور دیگر تھانہ جات کی گاڑیوں پر علاقہ کے امن و امان کیلئے پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا ۔ مسیحی کمیونٹی علاقہ جات اور شہر کے مین چوکوں میں پولیس اہلکاران تعینات جبکہ محافظ اسکواڈ بھی پوری طرح متحرک رہے، گلی محلوں میں گشت کیساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی چوکس رہے۔
شہریوں نے پولیس کے چوکنا ہونے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و عامہ کیلئے کئے گئے اس اقدام کو خوب سراہا-