ڈی جی خان ؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سلاٹر ہاﺅس پر چھاپہ،200 کلو گرام بدبودار گوشت برآمد

18

ڈیرہ غازی خان ،17 اگست(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں جاری ہیں ،سلاٹر ہاؤ س پر چھاپے کے دوران 200 کلو گرام بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف کردیا گیا۔

 ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران لیہ کے علاقے محلہ یوسف آباد میں سلاٹر ہاوس میں سے 200کلو گرام بدبودار گوشت برآمد کر لیا، یہ مضر صحت گوشت مارکیٹ میں فروخت کے لئے سپلائی کیا جارہا تھا، بدبودار گوشت تلف کرکے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔

 اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر گھناؤنا کاروبار کرنے والے عناصر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر مفت رابطہ کرسکتے ہیں۔