مظفر گڑھ،17 اگست(ا ے پی پی ):ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈی پی او مظفرگڑہ سید حسنین حیدر نے کی ،فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس ٹریفک پولیس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ ایک پرا من ضلع ہے،ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔، کسی شر پسند کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کا قیام اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے،پولیس شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔