نارووال،17 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہا ہے کہ ضلع نارووال میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے تمام افراد ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں تاہم ضرورت اس امر ہے کہ شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے تاکہ امن کے سفاک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کا موقع نہ مل سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او راناطاہررحمان کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گزشتہ روز ممبران امن کمیٹی کی طرف سےتحصیل جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعہ کہ اعلی سطحی تحقیقات کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاگیا۔
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہاامن وامان کاقیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس حوالے سے علمائے کرام کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا،ممبران امن کمیٹی اورعلمائے کرام نےعملاًثابت کیاہےکہ وہ حقیقی معنوں میں محب وطن اورسچے پاکستانی ہیں جس پر انتظامیہ ان کی بےحدمشکورہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی رائے کوانتظامیہ قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اوران کی بھرپورمشاورت سے کیے جانے والے فیصلوں کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔
اجلاس میں پیرقاضی محمدیعقوب رضوی،شیخ سائرعلی،انوارالحق بٹ،حافظ عبدالمجید،ندیم بٹ،مبشرحفیظ،علامہ ارشداویسی،حاجی الیاس بٹ،علامہ سرورسلہریا،ڈاکٹرطارق اپل،عبدالغفارریحان کے قانون نافظ کرنے والے اداروں کے سربراہان ودیگراراکین ضلعی امن کمیٹی نے شرکت کی۔
پیرقاضی محمدیعقوب رضوی،شیخ ثائرعلی ،ندیم بٹ،مزمل حفیظ سمیت دیگرممبران نے ڈپٹی کمشنرنارووال اورڈی پی اونارووال کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ یہ شہر،یہ ضلع اوریہ ملک ہماراہے،اس کاتحفظ اورامن ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے اس کی آبیاری کے لیے ہم سب ایک پلیٹ فارم پرہیں،کیونکہ ہمارے دین نے اقلیتوں کومکمل تحفظ دیاہے، اس پرہم مکمل پہرادیں گے۔انہوں نے کہاکہ نارووال امن کی بستی ہے اوررہے گی۔
اجلاس کے اختتام پرملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔