ٹنڈومحمدخان،21 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر دودو چانڈیو نےکہا کہ مویشیوں کی دیکھ بھال لائیو اسٹاک ڈاکٹر کا اولین فرض ہے، مویشیوں کی نگہداشت میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، عملہ اپنی سو فیصد ڈیوٹی انجام دے، کوتاہی برتنے پر نوکری سے فارغ کردیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنی آفیس میں تمام ڈاکٹرز، آفیسرز سمیت عملہ سے تعارفی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس سے خطاب کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر دودو چانڈیو نے کہا کہ سندھ کی عوام اپنے مویشیوں کی پرورش محبت و شوق سے کرتی ہے، محکمہ لائیو اسٹاک مویشی پالنے والے افراد کی خدمت اور مدد پر یقین رکھتا ہے، ہماری ٹیم ہر قسم کی مدد فراہمی کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع میں چھوٹے بڑے مویشیوں کی ویکسینیشن کے لیے روٹ میپ پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت جانوروں کو مختلف بیماریوں مثلاً نمونیا، پیچش، و دیگر ملحقہ بیماریوں کی ویکسینیشن کا آغاز کل منگل کے روز سے شروع کر دیا جائے گا، مزکورہ عمل کی نگرانی کے لیے ڈاکٹر ریاض احمد لغاری کو ضلعی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام ویٹرنری سینٹرز کو فعال کرکے عملہ اور ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے مویشی پالنے والے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کی ویکسینیشن کرنے والی ٹیموں کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ مویشیوں کو مختلف موذی امراض سے بچاو کی ویکسینیشن کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کہ مہیم کے دوران کسی بہی قسم کی شکایات کی صورت میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن یا مجھ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے، اجلاس میں ڈاکٹر غلام نقی جوکھیو ، ڈاکٹر محمد علی میمن، ڈاکٹر صومیہ میمن، ڈاکٹر عمران علی گیلانی، قربان علی جمالی سمیت مختلف مراکز کے انچارج اور عملہ نے شرکت کی۔