وکلا کی لوکل کمیشن کے ذریعے پبلک سروس کے لیے خدمات لی جائیں گی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ سے ملاقات میں گفتگو

9

لاہور 21 اگست ( اے پی پی ): سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ سے ملاقات کی ۔لاہور بار کے وفد میں صدر بار رانا انتظار حسین اور وکلاء کی دیگر لیڈر شپ شریک تھی ۔اجلاس میں ڈی جی پی ایل آر اے ڈی سی لاہور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی جی پی ایل آر اے نے وکلا کو ای رجسٹریشن پر بریفننگ دی۔صدر لاہور بار نے ای رجسٹریشن کے منصوبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک انقلابی قدم ہے۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے وکلا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ڈی جی پی ایل آر اے کی سربراہی میں وکلا کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی اور مینوئل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل جاوید نے کہا کہ وکلا کمیونٹی کا معاشرے میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے وکلا کی لوکل کمیشن کے ذریعے پبلک سروس کے لیے خدمات لی جائیں گی۔وکلا کی ریکمینڈیشن صدر بار کی جانب سے بھیجی جائے گی۔ایس ایم بی آر نے ای رجسٹریشن پر وکلا کو سیمینار کے ذریعے ٹریننگ دینے کی ہدایت  کی اور کہا کہ  وکلا کی رائے کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔مینوئل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ وکلا سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔