نوشہرہ ورکاں ؛ ڈینگی مچھر سے بچاٍواور حفاظتی تدابیر بارے آگاہی کے لیے واک کا اہتمام

15

نوشہرہ ورکاں، 21 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کی قیادت میں ڈینگی مچھر سے بچاواور حفاظتی تدابیر بارے آگاہی کے واک کا اہتمام کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے شہر میں ہفتہ صفائی کا آغاز کرایا اور سینٹری عملہ نے مرکزی شاہراہوں پر تھانہ چوک سے جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معززین شہر اور میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے شہر میں فٹ پاتھوں اور روڈز پر تجاوزات اور خوانچہ فروشوں کی طرف سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کے خاتمہ کے لیے کڑیال روڈ پر وزٹ کیا اور مستقل تجاوزات بڑھانے والے دوکانداروں اور خوانچہ فروشوں کو پندرہ ہزار جرمانہ کیاجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں مس نخبہ صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ چمکیں گاوں کے حوالہ سے نوشہرہ ورکاں کی 24 یونین کونسلوں میں صفائی کا آغاز ہو گا اور گرمولہ ورکاں یونین کونسل سے سٹارٹ کیا جائیگا ،انکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی نظر سے دیہی سطح پر بھی ماحول کو صاف شفاف اور قابل دید بنایا جائیگا۔