پنڈی بھٹیاں،22 اگست(اے پی پی):تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن ، عرصہ دراز سے مطلوب کیٹیگری اے کے دو خطرناک اشتہاری ڈاکوؤں سمیت 3 مجرمان گرفتار کرلئے گئے۔گرفتار اشتہاری ملزمان میں فیصل، محسن اور شان علی شامل ہیں۔
ترجمان حافظ آباد پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔