نوشہرہ ورکاں؛نہم کے امتحان میں قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نے  پہلی  اور تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا

16

نوشہرہ ورکاں،23اگست( اے پی پی):گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام نہم کلاس کے رزلٹ کا اعلان کیے جانےکے مطابق قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی ثمر اقبال نے542نمبر حاصل کرکے نوشہرہ ورکاں  بھر میں پہلی پوزیشن، گنڈرگارٹن سکول کے طالب علم اسد علی شجر نے 541 نمبر لیکر دوسری، جبکہ قائداعظم ڈویژنل پبلک  نوشہرہ ورکاں سکول ہی کی ہادیہ ظفر نے 540نمبر حاصل کرکے تحصیل بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

قبل ازیں طالبہ ثمر اقبال کی بڑی بہن سروش اقبال نے حالیہ میٹرک کے امتحان میں 1056 نمبر لیکر قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول ٹاپ کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس حوالے سے پرنسپل قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول نوشہرہ ورکاں مریم مصطفی نے  اے پی پی سے گفتگو کے دوران  کہا کہ والدین کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہمہ تن کوشاں ہیں۔ہر بچے پر انفرادی توجہ دی جارہی ہے جس سے رزلٹ میں بہتری آئی ہے اور آئندہ بھی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدرکی قیادت میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے۔