ملتان،30 آگست ( اےپی پی): ایشیاء کپ 2023ء کا بین الاقوامی کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاح ہو گیا ۔ ایشیائی کرکٹ کے میگا ایونٹ کی پہلی بار میزبانی کرنیوالے دنیائے کرکٹ کے دلکش کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر افتتاحی تقریب کا روائتی وقت رات کی بجائے ملتان کے گرم موسم میں عین دوپہر کے وقت تپتی دھوپ میں انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ غبارے چھوڑے گئے۔پاکستان اور نیپال کی خواتین گلوکاراؤں نے کانوں میں رس گھولتے گیت سنا کر سٹیڈیم اور لائیو کوریج دیکھنے والے مداحوں کے دل جیت لیے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023ء کے لیے مختصر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گرائونڈ میں درجنوں بچوں نے پاکستان اور نیپال کے قومی پرچم کے سبز اٹھا رکھے تھے ۔ پاکستانی پرچم کے سفید اور سبز رنگ والے بھی ہوا میں چھوڑے گئے ۔میچ کے اختتام اتشبازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پی سی بی حکام اور مقامی انتظامیہ موجود تھی۔اس کے ساتھ دونوں ٹیمیں موجود تھیں۔پاکستانی اور نیپالی گلوکارائوں آئمہ بیگ اور کروشالہ ترونگ نے پرفارم کیا۔پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے مابین ٹاس ہونے کے 15 منٹ بعد کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ ٹیم کے چیئرمین ذکاء اشرف نے باضابط طور پر ایشیا کپ 2023ءکا افتتاح کیا ۔ میچ کے آ غا ز پر دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر ٹیموں کے ساتھ مقامی بچوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی ۔ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے،اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو لانے کیلئے ویڈا بس سروس نے بھرپور حصہ لیا۔