ملتان، 31اگست (اے پی پی ):پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 115سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ عدلتی مفرورکو گرفتار کر لیا ہے ۔
ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ پولیس ایپ کے ذریعے سے چیک کرتے ہوے پولیس کو مختلف نوعیت کےسنگین مقدمات میں مطلوب اےکٹیگری عدلتی مفرور گرفتار کر لیا گیا ہے ، کارکرولا برنگ سیاہ کو مشکوک جان کر روکا گیا تو ڈرائیور عدلتی مفرور نکالا ، پول کام کی مدد سے چیک کرنے پر ملزم 115سنگین نوعیت کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور عدلتی مفرور پایا گیا ۔
ایس پی ہما نصیب نے کہا کہ ڈرایور عالم شیر ولد غلام محمد سکنہ فضل گڑھ پاکپتن کا رہائشی پایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مجرم سے برآمد کارنمبری LE 123 معہ موبائیل فون 02عدد،3عدد طلائی چاندی کی انگوٹھیاں اور 75000روپے نقد رقم برآمد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ائی جی اور ڈی ائی جی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم اور انچارج محمد سلیم سب انسپکٹر کو تعرفی سرٹفیکٹ اور نقدانعام سے نوازہ گیا ہے۔
ایس پی نے کہا کہ ہائی ویز کو محفوظ بنانے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے ، غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی اطلاع 1124 ہیلپ لائن پر دیں۔