الشیخ قاری سعد نعمانی مدرس مسجد نبوی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی دعوت پر ایک روزہ دورہ پر لاہور امد

42

لاہور 31اگست(اے پی پی):گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے پاکستانی نزاد مسجد نبوی صلی الللہ علیہ والہ وسلم کے مدرس الشیخ قاری سعد نعمانی سے ملاقات کی۔الشیخ قاری سعد نعمانی مدرس مسجد نبوی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی دعوت پر ایک روزہ دورہ پر لاہور تشریف  لائے۔

بعدازاں تاریخی دربار ھال گورنر ھاوس لاھور میں  حسن قرآت کی تقریب منعقد ہوئی۔

الشیخ قاری سعد نعمانی نے حرمین شریفین کے مختلف آئمہ کرام کی محسور کن طرز میں قرآن پاک کی تلاوت فرمائی۔

 سامعین نے تلاوت قرآن پاک کو انہماک سے سنا ۔تقریب میں قاری احمد میاں تھانوی حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا محمد عمر مکی مفتی انتخاب عالم نوری سابق ایم پی اے ماجد ظہور و دیگر نامور قرآ کرام اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ ھم الشیخ قاری سعد نعمانی صاحب کو گورنر ہاوس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں انکی تشریف آوری ہمارے لیے باعث برکت اور سعادت ہے۔  قرآن پاک انسان کی رشد و ہدایت کا زریعہ ھے ،قران پاک میں ہر دور کے مسائل کا حل کے لیے رہنمائی ہے۔ ہمیں بھی قرآن کریم کو آحسن انداز میں پڑھنا چاہیے ،ہماری کامیابیوں کا راز دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اور قرآن مجید کی تعلیم میں ہے۔ قرآن پاک کو احسن انداز سے پڑھنا الللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی الللہ علیہ والہ وسلم کا حکم ہے۔  الشیخ قاری سعد نعمانی مدرس مسجد نبوی نے کہا کہ ہمیں آنی والی نسلوں خصوصاً بچے اور بچیوں کو  قرآن مجید تعلیم سے بہرہ مند بنانا ھے اس میں ہی دنیا و آخرت کی بھلائی اور کامیابی ھے ۔تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے مہمان الشیخ قاری سعد نعمانی کو تحائف پیش کیے

تقریب کا آغاز قاری عبدالودود العاصم کی تلاوت اور اسامہ اجمل قاسمی کی نعت رسول مقبول صلی الللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا۔