‘ابھرتے ہوئے خطرات، نظریات کی تبدیلی: جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے چیلنجز’ پر کتاب کا اجرا

20

اسلام آباد، 31 اگست (اے پی پی ): انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) نے ‘ابھرتے ہوئے خطرات، نظریات کی تبدیلی: جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے چیلنجز’ پر کتاب کا اجرا کیا، جو ملک قاسم مصطفٰی کی  ترمیم کی ہوئی ہے ۔

تقریب میں ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز، سابق اور  موجودہ  پاکستانی سفارت کاروں اور حکام، تھنک ٹینکس کے ماہرین، طلباء اور اسلام آباد میں سفارتی کور کے ارکان نے شرکت کی۔