نوشہرہ ورکاں، 02 ستمبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کیجانب سے تحصیل آفس نوشہرہ ورکاں میں ریونیو عوامی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو عملہ کے ساتھ سائلین کے مسائل سنے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں نگران حکومت کے رواں دورانیے میں تمام سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری بہتر، عوام کے مسائل اور مشکلات کا تدراک بر وقت ہو رہا ہے اور مہینے بعد کھلی کچہری میں مسائل کے حل کے لیے عوام کو انتظار نہیں کرنا پڑتا اور انکا دفتر بھی کھلا رہتا ہے، کوئی بھی سائل کسی بھی وقت اپنے مسئلہ کے لیے پیش ہو سکتا ہے۔