جوہرآباد،02اگست(اے پی پی):جوہرآباد سمیت ضلع بھر میں بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف آج کی ہڑتال کی کال کو تاجروں اور دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں نے مکمل طور مسترد کرتے ہوئے اپنے کاروبار کھولے رکھے اور پہیہ جام ہڑتال نہ ہو سکی، ٹرانسپورٹ اڈوں سے شہری دوسرے اضلاع کے لیے باسانی سفر کرتے رہے۔
خوشاب شہر کے مین کاروباری مراکز جن میں جوہر آباد ، مین بازار، راولپنڈی روڈ، سرگودھا روڈ اور میانوالی روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں ان سمیت دیگر تحصیلون نوشہرہ قائد آباد نور پور کے تاجروں اور کارباروی افراد نے بھی ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا۔