اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے وزیرِاعظم سے کراچی کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی اور ان مسائل کے حل کے حوالہ سے اقدامات پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔