ملتان؛ماحولیاتی آلودگی پرایک روز میں 29 بھٹہ جات کی انسپکشن،14 سربمہر

21

ملتان، 05 ستمبر (اے پی پی):کمشنر عامر خٹک نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ، زراعت کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائیریکٹر ماحولیات مہر شمشاد کی سربراہی میں ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک روز میں 29 بھٹہ جات کی انسپکشن،14 سربمہر کردیے گئے،1 ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ 1 کو نوٹس جاری کیا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائیریکٹر ماحولیات مہر شمشاد نے17 انڈسٹریل یونٹس کا دورہ کیا،10 کو نوٹس جاری  کیےجبکہ 1 انڈسٹریل یونٹ سربمہر کیا گیا۔63 گاڑیوں کی انسپکشن کرکے،28 گاڑیوں کا چالان کیا گیا،علاوہ ازیں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 56 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔