ملتان،05 ستمبر(اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس موقع پر پی ایچ ای، پی ایچ اے، ایم ڈی اے اور واسا کے افسران نے سیکرٹری ہاوسنگ کو جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی،24 ہزار ملین سے زائد جاری 81سکیموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔
سیکرٹری ہاوسنگ نے کہا کہ جاری منصوبوں کو جلد اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، لینڈ ایکوزیشن کے معاملے کو جلد نمٹایا جائے، واسا کو جاری فنڈز کو 45دن میں استعمال کر کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں میں غفلت کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔