کلرسیداں دھانگلی منصوبے پر کارپٹنگ کا آغاز،اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر

22

 

کلرسیداں، 05 ستمبر (اے پی پی):سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے کلرسیداں کو دھانگلی اور آزادکشمیر کے دیہات و قصبات چکسواری،اسلام گڑھ، پلاک،راجدھانی،ناڑ،گل پور،کوٹلی،میرپور،ڈڈیال،سیاکھ،خادم آباد،رٹہ، سرکھی کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلرسیداں دھانگلی روڈ کو کارپٹ کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔منصوبے کی تعمیر پر ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت آئے گی۔

 اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنجاب حکومت کو ایک تحریری مراسلے میں سڑک کی تعمیر و توسیع کے لیئے فنڈز مختص کرنے کو کہا تھاجس پر اس سڑک کے لیے فنڈز جاری ہوئے،سڑک کے دونوں حصوں پر الگ الگ ٹھیکیداروں نے کام شروع کیا اور نو ماہ کے مختصر عرصے کے بعد اس کے دونوں حصوں کے پہلے مرحلے میں چھ چھ کلومیٹر کارپٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔