صوفی بزرگ حضرت بابا عباس شاہ کے 56 ویں عرس کی 5 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا

51

 

پتوکی،05ستمبر(اے پی پی):صوفی بزرگ حضرت بابا عباس شاہ کے 56 ویں عرس کی 5 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ،گدی نشین سید حسن رضا کاظمی نے مزار کو غسل دے کر چادر پوشی کی اور چراغاں بھی کیا گیا۔

ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی مزار شریف پر آمد جاری ہے اورظر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے،زائرین مختلف انداز میں اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ گدی نشین سید حسن رضا کا کہنا ہے کہ عرس کی تقریبات ہر سال کی طرح 6 ستمبر سے 10 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

تھانہ سٹی پولیس اوراسٹنٹ کمشنرکی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں،جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔