گوجر خان، 06 ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع کے حوالے سے کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی یادگار سنگھوری سرور شہید پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شہید کی یادگار پر میجر جنرل یاسر الٰہی نے آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل یاسر الہی نے کیپٹن سرور شہید کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن سرور شہید نشان حیدر اس دھرتی و اس ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔اس موقع پر طلبہ و طالبات اور مقامی باسیوں نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔