ملتان 08 ستمبر ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے پنجاب ماس اینڈ ٹرانزٹ اتھارٹی ملتان آفس کا وزٹ کیا۔میٹرو آفس میں موجود میٹرو کنٹرول سسٹم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ میٹرو اسٹیشن اور بسوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام میٹرو اسٹیشنوں پر زائد المیعاد فائر فائٹر سسٹم کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ تمام میٹرو اسٹیشنوں کی CCTV کیمروں کی مدد سے نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے CCTVکمیروں کی سابقہ تاریخوں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی۔











