ملتان 08 ستمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلع کونسل دفاتر کی تزئین و آرائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ضلع کونسل میں منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیف آفسر محمد حسین بنگش اور ضلع کونسل کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلع کونسل کے دفاتر اور رضا ہال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔سرکاری افسران و اہلکاروں کو بہترین ورکنگ انوائرمنٹ دینے سے ہی کارکردگی میں اضافے کی امید رکھی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مضبوطی اور انفراسٹرکچر میں بہتری ترجیح ہے۔ضلع کونسل کی شاہراؤں کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی مانیٹرننگ کی جارہی ہے۔











