ایف آئی اے گجرات سرکل کی بڑی کارروائی، یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم گرفتار

17

گوجرانوالہ 8ستمبر(اے پی پی): یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ ایف آئی اے گجرات سرکل کے مطابق ملزم جاوید حسین 7 مقدمات میں مطلوب تھا، انہوں نے بتایا کہ یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ ایف آئی اے گجرات سرکل نے بتایا کہ ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم لیبیا میں مقیم انتہائی مطلوب ملزم حمزہ سنیارے کا فرنٹ مین ہے۔ ملزم گجرات سے انسانی سمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو چلا رہا تھا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ اور ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرات سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔