نوشہرہ ورکاں 08 ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں نخبہ صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر زرائع اور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لوکل گورنمنٹ کی ہدائت پر تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 24 یونین کونسلوں کے سیکرٹریز سے جنرل میٹنگ پھلوکی یونین کونسل میں کی گئی اور اس نوقع اے ڈی ایل جی نخبہ صبغت اللہ نے یونین کونسل پھلوکی کی حدود میں موجود دیہات میں بھرتی کیے گئے سینٹری ورکروں کو جیکٹس اور صفائی کے دوران استعمال ہونے والا سامان دیا اور کہنا تھا کہ اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے فرض جان کر نبھائیں جس میں ملک قوم کا نظریہ بھی شامل ہو یونین کونسلوں کی حدود میں اور دیہات میں صفائی کے نظام کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صوبائی سطح پر اب گاؤں چمکیں گے ویژن کی کامیابی کا انحصار ہماری زمہ داری توجہ اور لگن سے ہے۔











