نوشہرہ ورکاں؛گیپکو گوجرانوالہ ریجن میں 142 افسران کے تقرر و تبادلوں کا حکم جاری

23

نوشہرہ ورکاں،08 ستمبر(اے پی پی ): گیپکو گوجرانوالہ ریجن میں ایس ڈی اوز سے لیکر چیف انجینئرز تک 142 افسران کے تقرر و تبادلوں کا حکم جاری کر دیا گیا۔

 گیپکو گوجرانوالہ ریجن میں گیارہ ایل ایس ون،ایس ڈی اوز کی سیٹوں پر پرموشن مل گئی ہے۔ تبادلوں کے اس اہم مرحلے میں گیپکو گوجرانوالہ ریجن سے 4 چیف انجینئرز،8 ایس ایز، 3 ڈی سی ایم، 19آر اوز،39 ایکسین اور 64 ایس ڈی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔