صدر   ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات، ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت

14

اسلام آباد،11ستمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ حکومت اور صدر مملکت کے مابین ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔

 صدر مملکت نے کہا کہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔