میرپورخاص؛ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کیلئے مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

50

میرپورخاص،11 ستمبر(اے پی پی): بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کے لیے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن و چئیرمین ڈویژنل انفورسمنٹ کمیٹی فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کانفرنس ہال میں بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصول کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں بہتر حکمت عملی بنانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیسکو اختیارات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصول  مہم کو  جاری رکھا جائے گا، اس ضمن میں کمشنر آفس میں اور میرپورخاص ڈویژن کے ہر ضلع میں بھی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے اسی طرح تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے کر بجلی چوری کے روک تھام اور بقایاجات کی وصولی مہم کی کارروائیاں کرنے اور درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔

 کمشنر فیصل احمد عقیلی نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کے لیے عوام کی بہتر مفاد کے لئے تشہیری مہم چلائیں اور ہدایت کی کہ بجلی چوری میں ملوث جو کوئی بھی ہو ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں  نے  کہا کہ اس ضمن میں یومیہ اور ہفت وار رپورٹ کمشنر آفیس میرپورخاص میں ارسال کی جائے۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو میرپورخاص ریجن منظور علی مگسی نے بتایا کہ 7ستمبر سے 9ستمبر تک بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کے دوران میرپورخاص ریجن میں کل  54 ایف آئی آر کی درخواستیں بھیجی گئی  جس میں 30 میرپورخاص ، 19ڈگری اور 5 عمرکوٹ کے شامل ہیں جس میں سے 26 بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہو سکیں جس میں میرپورخاص کے 10، ڈگری کے 11اور عمرکوٹ میں 5ایف آئی آر درج کی گئیں  جبکہ 28ایف آئی آر پر عمل جاری ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ایڈیشنل کمشنر ٹو سونو خان چانڈیو ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ،  ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن، ایس ایس پی عمرکوٹ عبدالخالق، ایس ایس پی تھرپارکر علی مردان کھوسو ، سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو منظور علی مگسی ، ایس ڈی او ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غلام رضا کھوسو اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔