نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ دورہ پر گلگت پہنچ گئے

25

 

اسلام آباد،12ستمبر  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ   ہنزہ  اور گلگت کے2 روزہ دورہ    پر گلگت پہنچ گئے ہیں  ۔نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اورنگران  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔