بھکر،12ستمبر(اے پی پی):ڈی پی او محمد نوید کیجانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، جس دوران شہریوں کی درخواستوں پر فراہمی انصاف کے لیے احکامات جاری کئے گئے ۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید نے کہا ہے کہ میرٹ اور انصاف ہر شہری کا حق ہے جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے طول و عرض میں بسنے والا ایک ایک شہری میرٹ اور انصاف کے لیے برابری کا حق دار ہے، اس سلسلہ میں پولیس چوبیس گھنٹے اپنے فرائض تن دہی کے ساتھ سر انجام دینے کے لئے کوشاں رہتی ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جا رہی ہے، عوام کی درخواستیں ہوں یا پھر مقدمات یا پھر پکار 15 پر کی جانے والی کالز پولیس کی جانب سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے مقررہ وقت میں نمٹا کر شہریوں کے مسائل اور شکایات و مسائل کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کا انعقاد کر کے سائلین کی شنوائی کرتے ہیں جس سے عوام کو اطمینان بخش انصاف و میرٹ فراہم کر کے ان کی شکایات اور مسائل کا ازالہ کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کی کھلی کچہری میں درخواستیں سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس افسران سے رپورٹس طلب کرلیں ۔