کوئٹہ 12 ستمبر ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر) جمیل احمد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پشین ارسلان چودھری نے مختلف مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے 22000 کلو گرام(اومان)قبضہ میں لے لیا ہے جسے بعد میں ضلعی آفسر محکمہ جنگلات اجمل خان کاکڑ کے حوالہ کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ اس بابت ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے صحت اور جان کو خطرات لاحق کرنے والے تمام اقسام کے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ علاقے کے عوام کو ان ملک دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ عملی اقدامات اٹھارہی ہے تاہم اس ضمن میں عوام کا اشتراک اہمیت کا حامل ہے ان انسانیت کے دشمنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اشد ضروری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود تعلیم،صحت اور معاشرتی ترقی کے احداف حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات اور دیگر عوام دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروئیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور صحت افزاء ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف یہ اقدامات کمانڈر 12 کور بلوچستان لیفٹینٹ جنرل آصف غفور اورکمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات کے ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ خان کاکڑ کے باہمی تعاون اور لیویز فورس کے توسط سے کیے جا رہے ہیں جبکہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو علاقے کے قبائلی و سیاسی عمائدین کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے۔