توانائی  بحران کے حل کےلئے کوئٹہ کسٹم ہاؤس میں 50کے وی کا سولر سسٹم نصب کردیا گیا؛چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان

45

کوئٹہ، 15 ستمبر (اے پی پی):چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ذاتی دلچسپی لینے سے بلوچستان کسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ،جلد ہی مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے،سولر انرجی سسٹم نصب کرنے کا مقصد انرجی کی بچت اور طویل بریک ڈاؤن سے بھی بچنا ہے ، توانائی بحران  کا حل نکالنے کےلئے کوئٹہ کسٹم ہاؤس کو سولرائزکرکے 50کے وی کا سولر سسٹم نصب کردیا گیا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ  کو افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سولر انرجی سسٹم نصب ہونے کا مقصد انرجی کی بچت اور طویل بریک ڈاؤن سے بھی بچنا ہے کیونکہ کوئٹہ کسٹمز مسلسل ایف بی آر اور دیگر محکموں کے ساتھ ہر وقت منسلک رہتا ہے اور بجلی کی ڈس کنکشن سے کام میں رکاوٹ بن جاتا تھا، اس سسٹم سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کسٹم ہاﺅس زیادہ سے زیادہ 12000KV اور کم از کم 4600 KV بجلی ماہانہ استعمال میں لاتی ہیںجبکہ موجودہ سولر سسٹم کا 50 KV ماہانہ 6750 سے 7500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اسی طرح بجلی کا بل بھی نہ ہونے کے برابر ہو گا۔ یاد رہے پچھلے ماہ کوئٹہ کسٹم نے صاف اور شفاف قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈکسٹمزآرگنائزیشن کے معیار کے مطابق پہلی لیبارٹری بھی فنکشنل کردی گئی تھی جس سے تمام تاجر برادری، کسٹمز کلیئرنگ اینڈ فاروڈنگ ایجنٹس مستفید ہورہے ہیں، لیبارٹری کے قیام سے اب ہر قسم کی کیمکل اور دیگر اشیاءجنکی ایگزامنیشن ضروری ہو تاہے۔

 واضح رہے اس سے پہلے بلوچستان کے تاجر برادری ملک کے دوسرے صوبوں کے لیبارٹریوں سے استفادہ حاصل کر تے تھے پچھلے ہفتے دور دراز سے آنے والے اسٹاف کے لئے بہترین ریسٹ ہاؤس بھی تکمیل میں لائی گئی ہے جس میں کلاس فور کے اسٹاف رہائش اختیار کر ینگے جہاں ہر قسم کی ضروریات زندگی مہیا کی گئی ہیں۔

 اس موقع پر کلکٹر اپریزمنٹ کوئٹہ آغا سعید ،کلکٹر انفورسمنٹ عرفان الرحمن خان ،ایڈیشنل کلکٹر شہزاد خان، ایڈیشنل عمران افضل اور دیگر افسران سمیت سولر انجینئر بھی موجود تھے۔