سکھر؛ سندھ فوڈ کنڑول اتھارٹی کیجانب سے دودھ کی دوکانوں پر چھاپے، بھاری جرمانہ عائد

20

 

سکھر،16ستمبر(اے پی پی):سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں ملک شاپس پر چھاپے مار کر  بھاری جرمانے عائدکردئیے ہیں ، ٹیم کی سربراہی سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے شیراز احمد اور صفدر کلوڑ، مختیارکار سکھر اسسٹنٹ صدیق سومرو نے دوکان سیل کر کے 4 کو وارننگ، ایک پر جرمانہ عائد کیا ۔

سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے شیراز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چھاپوں اور جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے، غیر معیاری دھی ملک ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں ۔