پتوکی،16ستمبر (اے پی پی ):تھانہ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ڈی ایس پی سركل پتوکی عرفان اکبر کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائی کی ہے، تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے دوران کارروائی مراد عرف مرادی ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ارکان کے قبضہ سے 11لاکھ روپے نقدی ،10موٹر سائیکل اورغیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان تھانہ سٹی میں درج 16مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔