میرپورخاص؛ سنجی موری ٹنڈو آدم روڈ سے چوری شدہ مزدا ٹرک برآمد، ملزم گرفتار

16

میرپورخاص،17 ستمبر(اے پی پی): پولیس نے سنجی موری ٹنڈو آدم روڈ سے چوری شدہ مزدا ٹرک برآمد کر کے ملزم محمد امین ولد محمد حسین سموں رہائش ستوں میل موری نئوں کوٹ  کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق  ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

واجح رہے کہ  گزشتہ ہفتے میرپوراولڈ پولیس اسٹیشن کی حد اقبال پمپ سے مستری  شہزاد جٹ کی مزدا ٹرک نمبر TKD 237 ماڈل 1991 چوری ہو گئی تھی،جسکی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن میرپور اولڈ پر درج کی گئی تھی۔