بھکر،19 ستمبر(اے پی پی): ڈی پی او بھکر محمد نوید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری، ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کھلی کچہری میںآنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس آفیسران کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے ۔