گوجرانوالہ؛ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا بارہواں روز،61افراد گرفتار

24

 

گوجرانوالہ،19ستمبر(اے پی پی):وزیرِاعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں بارھویں روز بھی جاری، مزید 61بجلی چور پکڑے گئے، پکڑے جانے والوں کی کُل تعداد 663ہو گئی، 555کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو ئیں جبکہ27ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب کے مطابق وزیرِاعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں بارھویں روز بھی جاری رہیں، آج مزید 61بجلی چور پکڑے گئے، اب تک پکڑے جانے والوں کی کُل تعداد 663ہو گئی، 555کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو ئیں جبکہ27ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

چیف گیپکو نے بتایا کہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 6، زرعی39، کمرشل23اور596ڈومیسٹک شامل ہیں، تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو15لاکھ28ہزار سے زائد یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباَ5کروڑ17لاکھ روپے بنتی ہے، انہوں نے بتایا کہ گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارویں روز تک سٹی سرکل سے173،کینٹ سرکل کے 186اور گجرات سرکل کے70بجلی چور پکڑے گئے، اسی طرح سیالکوٹ سرکل کے 91، نارووال سرکل کے 66اور منڈی بہاوالدین سرکل سے 77 چور پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے38 زرعی کنکشنز،23کمرشل، 6انڈسٹریل اور596ڈومیسٹک شامل ہیں،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں جن میں 27بجلی چوروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے،انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنزکی نگرانی بذاتِ خود کر رہا ہوں، انہوں نے عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک پوری طاقت سے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا اور آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی میں ملوث پائے جانے والے گیپکو افسران و ملازمین کو بھی ملازمت سے فارغ کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔